Close

فورم کا اجراء

 

قارئین کرام! آج سے صرف دو ماہ اور دس سن قبل یکم جنوری 2013ء کو “جرات تحقیق” کا اغاز کیا گیا تھا، جرات تحقیق کو ابتدائی دنوں میں ہی قارئین کی جانب انتہائی بھرپور ردعمل حاصل ہوا، جس کا اندازہ قارئین کو “جرات تحقیق” پر ہونے والے تبصروں سے بخوبی ہو رہا ہوگا، تبصروں کی اس فراوانی نے ہمیں بڑی شدت سے جرات تحقیق کے فورم کی ضرورت کا احساس دلایا، اسی ضرورت کا احساس کرتےہوئے “جرات تحقیق” کے لئے فورم کی تشکیل کا بیڑہ اٹھایا گیا.

اردو آئی ٹی سے واقفیت رکھنے والے حضرات کو بخوبی اندازہ ہوگا کہ اردو زبان میں فورم کا اجراء خاصا پیچیدہ عمل ہوتا ہے، فورم کی تشکیل کو ہم نے اپنے دیگر منصوبہ جات پر بنیادی ترجیح دیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا اور آج شبانہ روز کوششوں کے عوض یہ فورم آپ کی خدمت کیلئے پوری طرح مستعد ہے۔

“جراتِ تحقیق” کے فورم کا آغاز اس امید کے ساتھ کیا جا رہا ہے کہ اس فورم سے مثبت تنقیدی، تعمیری، علمی، مطالعاتی اور تحقیقی بحث کی شروعات ہوں۔ جس میں اختلاف رائے کے اظہار اور اختلاف رائے کو برداشت کرنے اور رواداری کی خوبیاں نمایاں ہو۔

مہذب قومیں اختلاف رائے اور اس کے اظہار کو ہر انسان کا بنیادی حق تصور کرتے ہوئےاختلاف رائے کا خوش دلی سے سامنا کرتی ہیں اور اختلاف رائے سے ہچکچاتے ہوئے اختلاف رائے کا گلا نہیں گھونٹیں۔ یہی خوبی ان کی تہذیب کے ارتقاء کی اساس ہے۔ اختلاف رائے انسانی سوچ کیلئے تقطیر (چھاننے) کا کام دیتے ہوئے انسانی سوچ اور فکر کےنکھار کو یقینی بناتی ہے۔ اگر اختلاف رائے نہ ہو تو انسانی فکر جمود کا شکار ہوکر اپنی افادیت کھو بیٹھے۔

جرات تحقیق کے فورم پر تشریف لانے کیلئے یہ ایڈریس استعمال فرمائیں

6 Comments

جواب دیں

6 Comments
scroll to top