Close

مسلمانوں کو دھمکی دینے پر برطانوی باکسر کو چار ماہ کی سزا

برطانیہ کی ایک عدالت نے برطانوی فوجی لی رگبی کے قتل کے واقعے کے چند گھنٹوں بعد فیس بک پر مسلمانوں کو تشدد کی دھمکی دینے والے ستائیس سالہ باکسر کو الزام ثابت ہونے پر چار ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

جمعرات کو ڈیلی میل اخبار نے بتایا کہ پولیس نے جنوبی لندن میں ٹونی بیرن کو اپنے گھر کے قریب گرفتار کر لیا ہے جس نے فیس بک پر مسلمانوں کو دھمکیاں دیں اور اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں اس نے نقاب پہنا ہوا تھا اور کیمرے کی طرف پستول کیا ہوا تھا۔

اخبار نے مزید بتایا کہ گزشتہ ماہ نائیجیریا نژاد دو مسلمان برطانویوں کے ہاتھوں لی رگبی نامی برطانوی فوجی کے قتل کے بعد مبینہ باکسر بیرن نے فیس بک پر لکھا: ❞اے مسلمانوں صرف تم اکیلے ہی بم بنانے اور متشدد جنونی کاروائیاں کرنے کے قابل نہیں ہو❝ اور ❞جو کچھ رگبی کے ساتھ ہوا میں اس سے بھی برا کروں گا، میرے پیچھے بہت سارے لوگ ہیں اور ہم بدلہ لیں گے❝

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مئی کی بائیس تاریخ کو برطانوی فوجی لی رگبی کی دو مسلمانوں کے ہاتھوں قتل کے بعد برطانیہ میں سخت ردِ عمل دیکھنے میں آیا ہے اور مسلمانوں کے خلاف پر تشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور 12 مساجد پر حملہ بھی کیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی مسلمانوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

2 Comments

  1. ویب سائیٹ کی اپڈیٹ کی رفتار بہت سست ہے۔روز اس امید پر بک مارک پر کلک کرتا ہوں کہ کوئی نئی تحریر پوسٹ کی ہوگی آپ نے۔۔۔۔۔ اور کچھ نہیں تو کم ازکم علی سینا کی تحاریر کا ترجمہ ہی پیش کردیا کریں۔غریب و مسکین عوام پر یہ آپ کی بڑی نوازش ہوگی۔

جواب دیں

2 Comments
scroll to top