Close

سوری فضائیہ کی فلسطینی کیمپ پر بمباری

 

سوریا میں انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق سوری ایئر فورس کے جنگی طیاروں نے دمشق کے جنوب میں واقع فلسطینی پناہ گزینوں کے الیرموک کیمپ پر بمباری کی ہے جس کی وجہ سے زخمیوں اور ہلاکتوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں.

کیمپ کے رہائیشیوں نے فرانس پریس کو بتایا کہ ایک میزائل مسجد عبد القادر الحسینی پر داغا گیا جس میں دمشق کے جنوبی علاقے کے 600 پناہ گزین موجود تھے، حملے کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے.

ایک پناہ گزین نے فرانس پریس کو انٹرنیٹ کے ذریعے بتایا کہ کیمپ کے رہائشی کیمپ کے ارد گرد جاری جھڑپوں کی وجہ سے کیمپ کے وسط میں جمع ہیں.

انسانی حقوق کی تنظیم نے بتایا کہ سوری ایئر فورس کا فلسطینی کیمپ پر فضائی حملہ ان چھ حملوں میں سے ایک تھا جو سوری ایئر فورس نے جنوبی دمشق کے علاقوں میں کیے.

تنظیم کے رامی عبد الرحمن نے فرانس پریس کو فون پر بتایا کہ سوری حکومت کو لگتا ہے کہ فضائی حملوں کے بغیر وہ جنوبی دمشق میں مخالفین کو نہیں کچل سکتی جہاں تک بات فلسطینیوں کی ہے تو وہ تقسیم کا شکار ہیں اور 21 مہینوں سے جاری لڑائی میں دونوں طرف سے لڑ رہے ہیں.

تنظیم نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز اتوار کو ملک کے مختلف علاقوں میں 180 افراد مارے گئے.

بحوالہ القدس العربی اور بی بی سی عربی

جواب دیں

0 Comments
scroll to top