Close

کائناتی سوالات

اس کائنات کے کسی خدا کے وجود کی اثبات یا نفی کے لیے پیش کیے جانے والے دلائل میں کچھ منطقی سوالات کسی حد تک کائناتی بھی ہوتے ہیں جنہیں اس ماورائی طاقت کی نفی کرنے کے لیے پیش کیا جاتا ہے اور بہت کم لوگ اس حقیقت کو سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے سوالات نا تو خدا کے وجود کو ثابت کر سکتے ہیں اور نا ہی نفی.

پہلا سوال: اگر اس کائنات کا کوئی خالق ہے تو پھر یہ کائنات اتنی بڑی کیوں ہے؟ یعنی اس نے اس کائنات کو انسان کے حجم سے متناسب کیوں نہیں بنایا جس کے لیے صرف ایک نظامِ شمسی یا صرف ایک کہکشاں ہی کافی تھی؟

اس سوال کا جواب دینے کے لیے ہم فرض کرتے ہیں کہ کائنات بہت چھوٹی ہے، یعنی ایک نظامِ شمسی یا ایک کہکشاں پر مشتمل ہے، اس صورت میں یہ سوال کیا جاتا: اگر خدا اتنا ہی طاقتور ہے تو اس کی کائنات اتنی چھوٹی کیوں ہے؟

یہاں ہم دیکھتے ہیں کہ کائنات چھوٹی ہو یا بڑی، خدا کا انکار کرنے والے اس کے حجم کو ہمیشہ اس کے وجود کی نفی کے لیے ہی استعمال کریں گے جو اس بات کی دلیل ہے کہ کائنات کا حجم خدا کے نا ہونے کی دلیل نہیں ہے اگرچہ یہ اس خدا کی صلاحیتوں کی ایک مثال ضرور ہے.

دوسرا سوال: اگر انسان ہی زندگی کی علامت ہے جسے کائنات کے اس انجینئر نے بنایا ہے تو اتنی بڑی کائنات میں اس کی حیثیت ایک ذرے کی سی کیوں ہے؟

یہ سوال کافی منطقی معلوم ہوتا ہے لیکن حقیقت میں کائنات کے مقابلے میں انسان کے حجم کا اور خدا کے ہونے کا آپس میں کیا تعلق ہے؟

اگر انسان کا حجم کسی سیارے کے برابر ہوتا تو کیا اس سے خدا کا وجود ثابت ہوجاتا؟ اور پھر یہ کہ انسان کی اہمیت کائنات کے مقابلے میں اس کے حجم میں نہیں ہے بلکہ اس کی ذات میں ہے چنانچہ انسان کا حجم خدا کے ہونے یا نہ ہونے کی دلیل نہیں ہے.

تیسرا سوال: اگر خدا موجود ہے تو آخر میں وہ کائنات کو تباہ کیوں کردے گا؟

اب مجھے نہیں پتہ کہ اس سوال کا خدا کے ہونے سے کیا تعلق بنتا ہے؟ ہمیں کیا اگر وہ اسے قائم رکھنا چاہے یا اسے ختم کر کے کوئی دوسری کائنات بنانا چاہے؟ اور کیا اس سے خدا کے وجود کی نفی ہوتی ہے؟

بہرحال.. اس قسم کے سوالوں میں مسئلہ یہ ہے کہ یہ بے محل استعمال کیے جاتے ہیں، اس قسم کے سوالات کو خدا کی سوچ (بہت چھوٹے سے انسان کے لیے اتنی بڑی کائنات کیوں بنائی) اور اس کی صلاحیتوں پر بحث کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے بشرطیکہ ہم اس کے وجود پر متفق ہوں، لیکن کسی طور بھی انہیں اس کے وجود کی نفی یا اثبات کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا.

2 Comments

  1. میرے نزدیک ایک سوال ان تینوں سوالات سے زیادہ اہم ہے. اور وہ یہ کہ اتنی بڑی کائنات میں غیر زمینی حیات کس قدر خارج از امکان ہے.اس بات کا نہایت قوی امکان ہے کہ زمین جیسے سیارات اس کائنات میں بڑی تعداد میں موجود ہوں تو اس صورت میں کسی ذہین مخلوق کے وجود کو کس طرح خارج از امکان قرار دیا جاسکتا ہے؟
    اگر انسان جیسے شعور رکھنے والی مخلوق اس کائنات میں اپنا وجود رکھتی ہے تو اسکی رشد و ہدایت کا کیا انتظام ہے؟

  2. agar ek khuda (jo ke kainat se zayda pecheeda aur bara hoga) wo baghair kisi khaliq ke ban sakta hai ……to kainat kion nahi ban sakti baghair kisi khaliq ke jabke kainat to itni complex nahi jitna pecheda tasawur-e-khuda hai
    ye aisa hi hai ke mai kahon ke pistol (jo ke zayda complicated hai) wo to khud ban sakti hai magar uske andar jo bullet hai ( jo ke ek khol aur powder ke siwa kuch nahi) wo khud nahi ban sakti uska koi khaliq zaroor hoga

جواب دیں

2 Comments
scroll to top