Close

کوئی خدا

جب کوئی خدا موت اور خون تقسیم کرتا ہے… تو وہ یقیناً زندگی کا خدا نہیں ہے…
جب کوئی خدا اپنے ماننے والوں کو جنگیں کرنے اور خوف وتباہی پھیلانے کا حکم دیتا ہے… تو وہ یقیناً امن کا خدا نہیں ہے…
جب کوئی خدا اپنے ماننے والوں کو غلام بنا لے تاکہ وہ بھی اس کی طرح دوسروں کو غلام بناتے پھریں… تو وہ یقیناً آزادی کا خدا نہیں ہے…
جب کوئی خدا کسی قوم کو دوسری قوموں سے برتر کردیتا ہے… تو وہ یقیناً انصاف کا خدا نہیں ہے…
جب کوئی خدا اپنے ماننے والوں کو نفرت کی تلقین کرے… تو وہ یقیناً محبت کا خدا نہیں ہے…
جب کوئی خدا اپنے گرد بدصورتی جمع کر لے… تو وہ یقیناً حسن کا خدا نہیں ہے…
جب کسی خدا کے ماننے والے دہری شخصیت کے مالک ہوں… تو وہ یقیناً عقل سے عاری ہے…
جب کسی خدا کی موجودگی میں اندھیرا چھا جائے… تو وہ یقیناً روشنی کا خدا نہیں ہے…

چنانچہ زندگی کا خدا موت کے بیچ میں زندگی بانٹا ہے…
امن کا خدا دلوں کو مطمئن کرتا اور جنگیں ختم کرتا ہے…
آزادی کا خدا اپنے ماننے والوں کو خود کی قید سے بھی آزاد کردیتا ہے…
انصاف کے خدا کے ہاں سب برابر ہوتے ہیں…
محبت کا خدا صرف کہتا نہیں بلکہ واقعی محبت کرتا ہے…
خوبصوتی کے خدا میں کمال نظر آتا ہے…
عقل کے خدا کے ماننے والوں کے ہاں عقل کی کبھی کمی نہیں رہتی…
روشنی کے خدا کی موجودگی میں کوئی نہیں گرتا…

حقیقی خدا انسان کو اس کی انسانیت جینے دیتا ہے.. اپنی خواہشات کا اسیر نہیں بناتا!!

3 Comments

  1. لکھتے رہیئے کہ روشنی کرنے والےکا کام تو روشنی کرنا ہے،جن کے اندر کی آنکھیں کھلی ہیں وہ اس روشنی سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے،اور جو اندر سے ہی اندھیروں میں ڈوبے ہیں ان کے لیئے صرف دعا ہی کی جاسکتی ہے کہ اللہ انہیں بھی روشن ضمیر بنائے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے
    آمین یا رب العالمین

  2. جناب میرا مطالعہ اتنا زیادہ نہیں ہے۔ میں نے جتنا پڑھا ہے۔ اخری خطبہ میں یہ ہے کہ عجمی کو عربی پر اور عربی کو عجمی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ہے وغیرہ وغیرہ۔ تو سوال یہ ہے کہ ایک قوم کو دوسرے قوم پر فضیلت کی بات کہاں لکھی ہے۔ امید ہے آپ میرے علم میں اضافہ فرمائینگے۔ شکریہ

    1. آخری خطبہ کسی بھی صحابی کو پورا یاد نہیں رہا تھا، اس لیے کہیں کچھ ملتا ہے اور کہیں کچھ، کہیں پر عربی عجمی والی بات ہے اور کہیں پر نہیں ہے، مسلمانوں کو دوسری قوموں پر فضیلت والی بات آل عمران آیت 110 میں ملاحظہ فرما لیں۔

جواب دیں

3 Comments
scroll to top