سعودی دار الحکومت میں شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کسٹم نے ❞مصنوعی پردہء بکارت❝ اور دیگر ممنوعہ ادویات کی سمگلنگ ناکام بنادی.
شاہ خالد ایئرپورٹ کے کسٹم کے سربراہ سلیمان التویجری نے ایک بیان میں کہا کہ ایئرپروٹ کے کسٹم نے ❞مصنوعی پردہء بکارت❝ اور ممنوعہ ادویات کی سعودی عرب میں سمگلنگ کی اب تک کی سب سے بڑی کوشش ناکام بنا دی، تاہم التویجری نے یہ نہیں بتایا کہ سمگلنگ کس ملک سے ہوئی اور سعودی عرب میں کن لوگوں نے یہ ❞مال❝ وصول کرنا تھا.
یاد رہے کہ مشرقِ وسطی کے ممالک کو مصنوعی پردہء بکارت ایکسپورٹ کرنے والے ممالک میں چین سر فہرست ہے جہاں بکارت کے یہ پردے سستے داموں فروخت ہوتے ہیں اور ایکسپورٹ کرنے والی کمپنیوں کے مطابق یہ قدرتی اجزاء سے تیار شدہ ہوتے ہیں اور ان کے کوئی ذیلی اثرات نہیں ہوتے اور نا ہی انہیں لگانے کے لیے کسی قسم کے آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے.
بحوالہ القدس العربی