سعودی عرب کے شہر مکہ میں سیکورٹی فورسز نے ہم جنس پرستوں کے ایک اجتماع پر چھاپہ مار کر 5 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی جن کی تعداد 80 بتائی گئی ہے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سعودی عرب کے آن لائن اخبار ❞الوئام❝ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے الجعرانہ کے علاقے میں فجر کے وقت ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں ہم جنس پرستوں کی شادی کی تقریب منعقد کی جا رہی تھی، شرکاء نے ❞نیم زنانہ❝ لباس پہنا ہوا تھا اور میک اپ کیا ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق چھاپہ پڑتے ہی زیادہ تر ہم جنس پرست قریبی پہاڑوں کی طرف بھاگ گئے جبکہ گرفتار 5 ملزمان کے ساتھ تفتیش کی جا رہی ہے اور مفرورین کی تلاش جاری ہے، گرفتار ملزمان میں سے چار کی عمر اٹھارہ سے بیس سال جبکہ چوتھے ملزم کی عمر تیس سال بتائی گئی ہے۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سعودی عرب میں ہم جنس پرستوں کی شادی کی خبر سامنے آئی ہے۔
خبر ضرور صحیح ہے لیکن مقام غلط-
مقام جعرانہ نہین ہے – ایڈمین کو ایسی خیانت نہین کرنی چاہئے اس سے تو ساری ہی سائٹ مشکوک ہو جائیگی – اور سعودی اخبارات کا لنک ایڈ کردین-
بہت بڑا اور خطرناک قسم کا کیڑا نکالا ہے آپ نے، پتہ ہے مقام غلط ہونے سے امت مسلمہ کو کس قدر نقصان پہنچتا؟!
القدس العربی اخبار نے مقام جعرانہ ہی لکھا ہے:
http://www.alquds.co.uk/?p=53836
امید ہے اس ❞خیانت❝ سے اب در گزر فرمائیں گے۔
آپ نے تو کیڑا "واپس” دے دیا… LOL