Close

نبی محمد جنت میں کنواری مریم سے شادی کریں گے – ازہر کا فتوی

جامعہ ازہر مصر کے عالمِ دین اور وزارتِ اوقاف کے سابق سربراہ ڈاکٹر سالم عبد الجلیل نے کہا ہے کہ نبی محمد جنت میں کنواری مریم سے شادی کریں گے، ڈاکٹر سالم عبد الجلیل ٹی وی پر ❞المسلمون یتساءلون❝ نامی پروگرام کرتے ہیں، 22 جنوری کو نشر ہونے والے اپنے شو میں ڈاکٹر سالم عبد الجلیل نے کہا کہ ❞بعض احادیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ نبی محمد جنت میں حضرت عیسی کی والدہ مریم بتول، فرعون کی بیوی آسیہ بنت مزاحم اور حضرت موسی کی بہن کلثوم سے شادی کریں گے❝۔

انہوں نے سورۃ التحریم کی پانچویں آیت (عسی ربہ ان طلقکن ان یبدلہ ازواجاً خیراً منکن مسلمات مؤمنات فاتنات تائبات عابدات سائحات ثیبات وابکارا) کی تفسیر کرتے ہوئے کہا کہ ❞ثیب فرعون کی بیوی آسیہ ہیں اور بکر مریم بنتِ عمران ہیں❝۔

اس فتوے پر مصری کی عیسائی برادری میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور مختلف عیسائی تنظیموں نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف حضرت مریم کے تقدس، طہارت اور بتولیت کی صفت پر ایمان رکھتے ہیں اور یہ کہ ابدی زندگی میں حضرت مریم کی یہ صفت ہمیشہ قائم ودائم رہے گی۔

یاد رہے کہ نبی محمد کی کنواری مریم سے شادی کا یہ کوئی پہلا فتوی نہیں ہے، اس سے پہلے فروری 2010 میں مصری دار الافتاء نے ایسا ہی ایک فتوی جاری کیا تھا جس کا عنوان تھا: ❞من ازواجہ صلی اللہ علیہ وسلم فی الجنہ❝ اور فتوی نمبر 37869 تھا اور اس وقت بھی مصر کی مسیحی برادری نے اس پر شدید احتجاج کیا تھا۔

 

2 Comments

  1. کیا نبی کریم جنت میں شادی کے علاوہ کوئ اور کام نہیں کریں گے؟؟ مثلا اللہ تعالی سے اپنے گناہگار امتیوں کے مغفرت کی دعا کرتا رہے یا کوئ اور کام جب بھی مسلمانوں کو معالعہ کرو تو دیکھو جب معمد اور جنت کی بات ہے محمحد کی شادی کا ذکر ضرور آتا ہے کہ جنت میں فلاں فلاں کے شادی کرے گا اتنے جنتی حور ہونگے محمحد کے اس کا مطلب سیکس مسلمانوں کا سب سے پسندید شے ہے اور اس کے پانے کے لیئے کچھ بھی کر سکتے ہیں

    1. میں تو آپکے متعصب کلام پر حیران ہوں کہ سب سے پہلے تو آپکو اتنی مرچیں لگی ہیں کہ آپ نے نبی کریم کا نام جتنی بار بھی آیا تم نے نام ہی صحیح نہیں لکھا اب یہ نہ کہنا کہ تم کو اردو نہیں آتی ۔ دوسری بات کہ اپنی طرف سے غلط بات کو پھیلا رہے ہو ایسا کچھ نہں ھے نہ قران میں اور نہ صحیح حدیث میں وہ وہاں امت کی ہی فکر میں ہوں گے یہ ان کی حدیثیں بھی ہیں جھوٹے بہتان لگانا تمہارا شیوا ہے غیر مسلم کیا اپنی ماں کی فیکٹری میں پانی جانے کے بغیر ہی پیدا ہو رہے ہیں۔ دوسری بات یہ جو انڈیا میں ہندو ہر روز ریپ کررہے ہیں سرعام بس میں ،روڈ میں اور ہر جگہ یہ کیا پانی کے شوق کے بغیر کر رہے ہیں اور یہ جو آپ کے باپ یورپ میں عورتوں کو ایک ٹشو پیپر سمجھ کر استعمال کرکے پھینک دیتے ہیں اور ہر روز کے حساب سے انگنت ہو رہا ہے یہ کس خوشی میں ہے اس پر تم اندھے ہو جاتے ہو یا پھر اسلام اور مسلم کو جھوٹی باتوں سے بدنام کا ٹھیکہ لے رکھا ہے۔

جواب دیں

2 Comments
scroll to top