Close

خدائی سوالات انسانی شناخت سے

انسانیت…
کیا انسانیت انسان سے ہے..؟ یا انسان انسانیت سے ہے..؟
کون دوسرے کو وجود دیتا ہے..؟ اور اس وجود کی حفاظت کرتا ہے..؟
کیا انسان کے خاتمے سے انسانیت ختم ہوجائے گی..؟ یا انسانیت کے ختم ہونے سے انسان کوئی اور چیز بن جائے گا..؟

خدائیت…
لیکن خدائیت ہی کیوں..؟
کیا انسانیت کے زیاں سے خدائیت ضائع ہوگئی..؟ یا خدائیت کو دریافت کرنے پر انسانیت ضائع ہوگئی..؟
کیا انسانیت خدائیت کا ثبوت ہے..؟ یا انسانیت کی ناپیدگی اس کی نفی ہے..؟
کون بناتا اور کون برباد کرتا ہے..؟ خدا کی انسانیت، یا انسان کی خدائیت..؟!

عبودیت…..
صرف یہی کیوں خدائیت اور انسانیت کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے..؟
کیا خدائیت دوسروں کو غلام بنا کر اپنا آپ پاتی ہے..؟ یا یہ ہمارے اندر کا کوئی عکس ہے..؟
کیا یہ وہ کردار ہے جس میں ہم یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہم بے بس ہیں..؟ یا یہ محکومیت کا راستہ ہے..؟

محکومیت….
کیا یہ خدائیت سے انتساب ہے..؟ یا اس سے فائدہ اٹھانے والوں کی پابندیوں کی پابندی ہے..؟
اور کیا خدائیت سے انتساب کا مطلب عبودیت ہے..؟ یا ایسا ہی چاہا گیا ہے..؟
اور کیا عبودیت اور آزادی کبھی مل سکتے ہیں..؟ اس مفاہمت کی کیا صورت ہوگی..؟

آزادی…
کیا اس کا مطلب خدائیت سے آزادی ہے..؟ یا بوسیدہ انسانی میراث سے چھٹکارہ..؟
کیا یہ ہمیں کسی نامعلوم کی طرف لے جارہی ہے، یا جہاں ہم جانا چاہتے ہیں..؟
مگر ہم جو چاہتے ہیں یہ کون طے کرے گا…؟
ہماری انسانیت..؟ ہمارا خدا..؟ ہماری غلامی اور محکومیت..؟ یا ہماری آزادی..؟

ہماری انسانیت… کیا یہ کوئی حالت ہے جو ہم جیتے ہیں؟ یا کوئی جوہر ہے جسے ہم کھو چکے ہیں؟!
ہماری خدائیت… کیا اسی نے ہمیں بنایا اور ہم نے اسے کھودیا؟ یا ہم نے اسے بنایا اور اپنے آپ کو کھودیا؟
ہماری عبودیت… کیا یہ وہ طریقہ ہے جس سے ہم اپنے آپ کو دیکھتے ہیں؟ یا وہ منظر ہے جسے دوسروں نے ہم پر تھوپا ہے؟
ہماری محکومیت… کیا ہم نے اسے ہوش میں قبول کیا ہے؟ یا ہم پر تھوپا گیا پروگرام ہے؟
ہماری آزادی… کیا یہ ہماری زندگی کا کوئی ذریعہ ہے؟ یا کوئی مقصد ہے جس کے لیے ہمیں غلام بنا لیا گیا ہے؟

ہماری انسانی شناخت.. لاہوتی سوالات.. غلامی اور آزادی کے بیچ جھولتی ہماری محکومیت… فیصلہ کرے گی کہ ہم کون ہیں…
ہمارا انسانی ادراک.. لاہوتی پروگرام.. اور ہماری محکومیت، آزادی اور غلامی کا آمیزہ ہی یہ فیصلہ کرے گا کہ ہم کہاں جا رہے ہیں…

1 Comment

جواب دیں

1 Comment
scroll to top