دنیا کے سات عجوبوں کے بارے میں تو یقیناً سبھی نے سنا ہوگا تاہم ایک عجوبہ ایسا بھی ہے جسے دنیا کے ان سات عجوبوں میں شمار نہیں کیا جاتا، اس عجوبے کا نام ” مسلمان قوم ” ہے… اس قوم میں وہ عجائبات اور کرشمے ہیں جو دنیا کی کسی بھی دوسری قوم میں نہیں، ذیل میں اس قوم کے کچھ عجائبات کا ذکر خیر ہے:
1- وہ واحد قوم ہے جو یہ سمجھتی ہے کہ تمام اقوامِ عالم باطل پر ہیں اور وہ حق پر ہیں وہ بھی ہر چیز میں.
2- دنیا کی وہ واحد قوم ہے جو قرآن حفظ کرنے پر مجرم کی سزا میں کمی کردیتی ہے.
3- دنیا کی واحد قوم ہے جو مقتول کے مرتد ثابت ہونے پر قاتل کو معاف کردیتی ہے.
4- وہ واحد قوم ہے جو غیرت کے نام پر اپنی ماں بہن یا بیوی کو قتل کرنے والے کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے.
5- وہ واحد قوم ہے جس کی مقدس کتاب میں لفظ "اقرا” آیا ہے اس کے باوجود کرہ ارض کی تمام اقوام سے سب سے کم پڑھتی ہے، یا سرے سے پڑھتی ہی نہیں.
6- وہ واحد قوم ہے جو مخالفین پر کفر کے فتوے لگا کر ان کا خون بہانا جائز سمجھتی ہے.
7- وہ واحد قوم ہے جو فتوے کو قانون سے بالا تر سمجھتی ہے اور بڑی بے شرمی سے قانون کے احترام کا دعوی کرتی ہے.
8- وہ واحد قوم ہے جو مغرب کو گالیاں دیتی ہے اس کے باوجود ہر چیز میں ان پر انحصار کرتی ہے.
9- وہ واحد قوم ہے جو آزادی اظہار رائے پر یقین رکھنے کا دعوی کرتی ہے مگر ایسا کرنے والوں کو جیلوں میں ڈال دیتی ہے.
10- و واحد قوم ہے جو مذہبی ہونے کا دعوی کرتی ہے اور اس کی نمائش کا خصوصی اہتمام بھی کرتی ہے مگر اس میں کوئی ایک بھی اچھی بات نہیں ہے.
11- وہ واحد قوم ہے جو اپنے طالب علموں کو مذہب پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری دیتی ہے.
12- وہ واحد قوم ہے جو ابھی تک ہزار سال پرانی مُردوں کی کتابوں کی غلام ہے.
13- وہ واحد قوم ہے جس کے مذہبی ٹھیکیدار حکمرانوں کی سیاہ کرتوتوں پر خاموشی اختیار کیے رہتے ہیں چاہے یہ کرتوتیں مذہب کے خلاف ہی کیوں نہ ہوں.
14- وہ واحد قوم ہے جو انسانی حقوق کے آفاقی منشور کو تسلیم نہیں کرتی.
15- وہ واحد قوم ہے جو فنِ خط کے سوا تمام انسانی فنون کو حرام سمجھتی ہے.
16- وہ واحد قوم ہے جس کا ایک مشترک مذہب ہے اس کے باوجود مذہبی جماعتیں عقیدے اور احکام دین کے ایک منشور پر اتفاق نہیں کر سکتیں.
17- وہ واحد قوم ہے جس میں مولوی اپنی بات "واللہ اعلم” پر ختم کرتے ہیں جیسے لوگوں کو یہ پتہ نہ ہو.
18- وہ واحد قوم ہے جو ابھی تک جن نکالنے پر یقین رکھتی ہے چاہے قتل کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو.
19- وہ واحد قوم ہے جس کے پاس فوجیں ہونے کے باوجود اس کی زمینیں مقبوضہ ہیں اور لڑائی سے ڈرتی ہے.
20- وہ واحد قوم ہے جس پر خالق کا یہ قول صادق آتا ہے ” تحسبہم جمیعاً وقلوبہم شتی ”
21- وہ واحد قوم ہے جو ایک ہزار سال سے دینی مسائل پر سوالات کیے جارہی ہے مگر ابھی تک اسے تسلی نہیں ہوئی.
22- وہ واحد قوم ہے جس کے پاس روزوں کا ایک مہینہ ہے جس میں ہر سال عبادت سے متعلق سوالات سے زیادہ جنس سے متعلق سوالات کی گردان ہوتی ہے.
23- وہ واحد قوم ہے جو مولوی کی ہر بات پر بغیر تحقیق کیے یقین کر لیتی ہے.
جس قوم میں اتنی انوکھی خوبیاں ہوں کیا اسے دنیا کا آٹھواں عجوبہ قرار نہیں دیا جانا چاہیے؟